ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:مجوزہ اندرونی نالیوں کا منصوبہ غیر سائنٹفک : ایس ڈی پی آئی کی مخالفت

بھٹکل:مجوزہ اندرونی نالیوں کا منصوبہ غیر سائنٹفک : ایس ڈی پی آئی کی مخالفت

Tue, 04 Jul 2017 19:17:20    S.O. News Service

بھٹکل:4/جولائی (ایس اؤنیوز)شہر کے بلدیہ حدود میں ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کئے جانے والے مجوزہ 200کروڑ روپئے لاگت کے اندرونی نالیوں کے منصوبے کی سوشیل ڈیماکرٹیک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی )بھٹکل شاخ نے مخالفت کی ہے۔

اس سلسلے میں منگل کو پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتےہوئے پارٹی لیڈران نے کہاکہ اندرونی نالیوں کا منصوبہ غیر سائنٹفک ہے، اس میں کوئی عوامی فائدہ نظر نہیں آرہا ہے، منصوبے کے تحت بھٹکل شہر اور اس کے نواحی علاقے جالی ، وینکٹاپور، تگرگوڈ، موڈ بھٹکل اور دیگر جگہوں پر ویٹ ویل کی تعمیر کی بات کہی جارہی ہے، ویٹ ویل کی تعمیر سے زمین کے اندربہنے والا پانی آلودہ ہوسکتاہے۔ تعلقہ کے تکیہ اسٹریٹ علاقہ میں تعمیر کردہ صرف ایک ویٹ ویل کی وجہ سے اطراف کے تمام کوؤوں کا پانی گندہ ہوچکا ہے، عوام پینے کے پانی کے لئے ترساں ہیں، علاقہ کے عوام صحت معاملے کو لےکر ایک عجیب خوف میں مبتلا ہیں ،اُڈپی ، کاروار میں بھی تعمیر کردہ اندرونی نالیوں کے نظام کو مکمل محفوظ نہیں کہا جاسکتا ہے۔ منصوبہ تکمیل کو پہنچنے کے 5سال بعدا س کی نگرانی بلدیہ کرے گی ،اس پس منظر میں فی الحال غوثیہ محلہ کا کچرانکاسی مرکزکا پمپ یا شہری سطح پر پینےکے پانی کا کوئی پائپ خراب ہوجاتاہے تو اس کی درستی کے لئے ہفتوں انتظار کرنا پڑتاہے۔ تو اندازا کیجئے کہ آئندہ دنوں میں اتنی بڑی ذمہ داری بلدیہ کے افسران کیسے نبھائیں گے اس کی فکر ہمیں کھائے جارہی ہے۔ اسی لئے ہم نئے منصوبے کی مخالفت کررہے ہیں، ہم اندرونی نالیوں کے نظام سے پیدا ہونے والے مسائل کے متعلق عوامی سطح پر بیداری پیدا کرنا اپنا کام ہونےکی بات کہی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے تعلقہ صدر یوسف ملا، جنرل سکریٹری عظیم ملا، ضلع جنرل سکریٹری ظہیر احمد، ممبر عاکف گوائی موجود تھے۔


Share: